Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
253 - 736
روزے کا ثواب

روزہ رکھنے کا ثواب
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہےـ،
وَالصَّآئِمِیۡنَ وَالصّٰٓئِمٰتِ وَالْحٰفِظِیۡنَ فُرُوۡجَہُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَ الذَّاکِرِیۡنَ اللہَ کَثِیۡرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمۡ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿35﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور روزے والے اور روزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کوبہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیا ر کر رکھا ہے۔'' (پ 22، الاحزا ب: 35 )

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا،
کُلُوۡا وَ اشْرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَـۃِ ﴿24﴾
ترجمہ کنزالایمان :کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا۔(پ 29 ، الحاقۃ : 24 )

حضرتِ سیدنا وکیع علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں،'' گزرے ہوئے دنوں'' سے مراد روزوں کے دن ہیں کہ لوگ ان میں کھانا پینا چھوڑدیتے ہیں۔''

(۶۷۹ )۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''بیشک جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام رَیَّان ہے، اس دروازے سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے ان کے سوا کوئی داخل نہ ہو سکے گا ،جب دوسرے لوگ اس میں داخل ہونے کی کوشش کريں گے تو یہ دروازہ بند ہوجائے گا اور وہ اس میں داخل نہ ہو سکیں گے ۔''

     ایک روایت میں ہے کہ'' جب آخری روزہ دار اس میں داخل ہوجائے گا تو اس دروازے کو بند کردیا جائے گاپھر انہیں پاکیزہ شراب پلائی جائے گی اور جسے (پاکیزہ) شراب پلائی جائے گی اسے کبھی پیاس نہ لگے گی۔''
(مسلم ،کتا ب الصیام، با ب فضل الصیام، رقم ۱۱۵۲ ،ص ۵۸۱)
(۶۸۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ بندے کا ہر عمل اپنے لئے ہے مگر روزہ میرے
Flag Counter