Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
248 - 736
قرض د ینے کا ثواب
(۶۶۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جو کسی مسلمان کو دو مرتبہ قرض دیتا ہے اسے دونوں مرتبہ دیئے جانے والے قر ض کے عوض اتنی ہی رقم ایک مرتبہ صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔''
(ابن ماجہ، کتاب الصدقات، با ب القرض ، رقم ۳۴۳۰،ج۳، ص ۱۵۳،)
     ایک روایت میں ہے کہ'' ہرقر ض صدقہ ہے ۔''

(۶۶۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنااَنس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' معرا ج کی رات میں نے جنت کے دروازے پر لکھا دیکھاکہ صدقہ کاثواب دس گُناہے اور قر ض کا اٹھا رہ گُنا۔''
( ابن ماجہ ،کتاب الصدقات ،باب القرض ،رقم ۲۴۳۱، ج۳، ص ۱۵۴ )
(۶۶۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابواُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' ایک شخص جنت میں داخل ہوا تو اس نے جنت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا کہ صد قہ کاثواب دس گناہے اور قر ض کا اٹھارہ گنا۔''
    ( المعجم الکبیر ،رقم ۷۹۷۶، ج۸ ،ص ۲۴۹)
(۶۶۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا ،''جو چاندی( یعنی روپیے وغیرہ) قرض دے یا  دودھ کا جانور عاریۃً دےیا کسی کو راستہ بتائے اسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثوا ب ملے گا ۔''
 (الاحسان بترتیب ابن حبان ،کتاب العاریہ، باب ذکرتفضل اللہ جل وعلا..الخ، رقم ۵۰۷۴، ج ۷، ص ۲۷۸)
Flag Counter