Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
243 - 736
شو ھر کا مال بعدِ اجازت صدقہ کرنے والی عورت کا ثوا ب
(۶۵۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اِن کے دادا رضی اللہ تعالی عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جب عورت اپنے شو ہر کے گھر سے صدقہ کرتی ہے تو اسے ثواب ملتا ہے اور اس کے شوہر کوبھی اتنا ہی ثواب ملتا ہے اور ان میں سے ایک کاثواب دوسرے کے ثواب میں کچھ کمی نہیں کرتا، شوہر کوکمانے کااور عورت کو صدقہ کرنے کا ثوا ب ملتا ہے۔''
(ترمذی ،کتا ب الزکاۃ، با ب ماجاء فی نفقۃ المراۃ من بیت زوجھا، رقم ۶۷۱، جلد ۲، ص ۱۵۰)
(۶۵۱)۔۔۔۔۔۔ اُمُّ المومنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا روایت ہے كہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جب عورت اپنے شوہر کے گھر کے اناج میں سے جھگڑا کئے بغیر کچھ خر چ کرتی ہے تو اس نے جو کچھ خرچ کیا،اسے اس کاثواب ملے گا اور اس کے شوہر کو کمانے کا ثو اب ملے گا اورخزانچی کو بھی اتنا ہی ثواب ملے گا اور ان سے کوئی بھی دو سرے کے ثواب میں کچھ کمی نہ کریگا ۔''
(مسلم ،کتا ب الزکاۃ با ب اجر الخازن الامین ،رقم ۱۰۲۴ ،ص ۵۱۱)
Flag Counter