Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
242 - 736
(۶۴۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا قَیس بن سَلَع انصاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میرے بھائیوں نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے میری شکا یت کی کہ،'' یہ اپنا مال بے تحا شا خر چ کرتے ہیں اور اس معاملہ میں انکا ہا تھ بہت کھلاہے۔ '' میں نے عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں پھلوں میں سے اپنا حصہ لے کر راہِ خدا عزوجل میں اوراپنے ساتھیو ں پر خر چ کردیتا ہوں۔'' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر دستِ اقدس مار کرتین مرتبہ فرمایا ،''خر چ کراللہ عزوجل تجھ پر خرچ کریگا ۔'' اس دن کے بعد جب میں اللہ عزوجل کی راہ میں نکلتا تومیرے ساتھ ایک قافلہ ہوتااور آج میں اپنے گھر والوں میں سب سے زیا دہ مالدار اور خوشحال ہوں۔''
(المعجم الاوسط، رقم ۸۵۳۶،ج۶، ص ۲۱۰)
(۶۴۹)۔۔۔۔۔۔ حضر ت بلال رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' اے بلال ! حالتِ فقر میں مرنا اور مالدار ہوکر نہ مرنا ۔'' میں نے عر ض کیا،''میں ایسا کس طرح کرسکتا ہو ں ؟'' ارشادفرمایا،'' جو رز ق تجھے حاصل ہواُسے مت چھپااور اگرتجھ سے سوال کیا جا ئے تو منع نہ کر۔'' تو میں نے عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ایسا کیوں کر کرسکتا ہو ں؟'' فرمایا،''یا یہ کر لو یا جہنم لے لو ۔''
(مجمع الزوائد،کتا ب الزکاۃ ، با ب فی الا دخا ر ،رقم ۶۴۹۱ ،جلد ۳، ص ۳۱۱)
Flag Counter