Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
24 - 736
     کسی حدیث کے بارے میں مؤلف کی طرف سے بیان کردہ تفصیل کو وضاحت کے عنوان سے من وعن درج کردیا گیا ہے ۔

    الغرض ! اس کتاب کو آپ تک پہنچانے کے لئے تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے متعدد مدنی علماء نے مسلسل محنت کی ہے ۔ اس ترجمے کی خوبیاں اللہ تبارک وتعالیٰ کی عطا اورمیٹھے میٹھے مصطفی ا کی عنایتوں اور اسلافِ عظام رضی اللہ عنہم نیز بانیئ دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کی برکتوں کا نتیجہ ہیں اور اس میں پائی جانے والی خامیوں میں ہماری نادانستہ کوتاہی کو دخل ہے ۔ اس کتاب کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے مسلمانوں کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ثواب لُوٹيے۔نیز اس کے علاوہ متعدد کتب پر بیک وقت کام جاری ہے ۔ عنقریب ایک اور ضخیم کتاب ''جہنم میں لے جانے والے اعمال (اَلزَّوَاجِرُ عَنِ اقْتِرَافِ الْکَبَائِرِ لِابْنِ حَجَرِ الْھَیْثَمِی)''بھی آپ کے سامنے پیش کی جائے گی ان شاء اللہ عزوجل 

     اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المد ینۃ العلمیۃ کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے ۔ 

آمین بجاہ النبی الامین        

شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )