| جنت میں لے جانے والے اعمال |
قرآن حکیم فرقانِ مجید میں کئی مقامات پر صدقہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
(1)الٓـمّٓ ۚ﴿1﴾ذٰلِکَ الْکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ ہُدًی لِّلْمُتَّقِیۡنَ ۙ﴿2﴾الَّذِیۡنَ یُؤْمِنُوۡنَ بِالْغَیۡبِ وَیُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ۙ﴿3﴾وَالَّذِیۡنَ یُؤْمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبْلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَ ؕ﴿4﴾اُولٰٓئِکَ عَلٰی ہُدًی مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ٭ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿5﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ بلند رتبہ کتاب کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈروالوں کووہ جو بے دیکھے ایمان لائیں اور نَماز قائم رکھیں اور ہماری دی ہوئی روزی میں سے ہماری راہ میں اٹھائیں اور وہ کہ ایمان لائیں اس پر جو اے محبو ب تمہاری طر ف اترا اور جو تم سے پہلے اترا اور آخرت پر یقین رکھیں وہی لوگ اپنے رب کی طر ف سے ہدایت پر ہیں اور وہی مراد کو پہنچنے والے ۔''(پ 1،البقرۃ : 1 تا5 )
(2) اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمْوَالَہُمۡ بِالَّیۡلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمْ اَجْرُہُمْ عِنۡدَ رَبِّہِمْ ۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ ﴿274﴾ؔ
ترجمہ کنزالایمان :وہ جو اپنے مال خیرات کرتے ہیں رات میں اور دن میں چھپے اور ظاہر ان کے لئے ان کانیگ (انعام) ہے ان کے رب کے پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہونہ کچھ غم۔(پ 3 ، البقرۃ : 274 )
(3) وَمَا تُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْہِ اللہِ ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنْ خَیۡرٍ یُّوَفَّ اِلَیۡکُمْ وَاَنۡتُمْ لَا تُظْلَمُوۡنَ ﴿272﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور تم جو اچھی چیز دو تو تمہارا ہی بھلاہے اور تمہیں خرچ کرنا مناسب نہیں مگر اللہ کی مرضی چاہنے کے لیے اور جومال دو تمہیں پورا ملے گااور نقصان نہ دئیے جاؤ گے۔(پ 3، البقرۃ : 272 )
(4) الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنۡفِقُوۡنَ ؕ﴿3﴾اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوۡنَ حَقًّا ؕ لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیۡمٌ ۚ﴿4﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ جو نَماز قائم رکھیں اور ہمارے دیے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کریں یہی سچے مسلمان ہیں ان کے لئے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی ۔(پ 9، الانفا ل:3،4 )