Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
218 - 736
اور تین کو ناپسند فرماتا ہے ۔جن لوگوں سے اللہ عزوجل محبت فرماتاہے، ان میں سے ایک شخص تو وہ ہے کہ کسی قوم کے پاس کوئی شخص آیا اور اپنی رشتہ دار ی کے بجائے اللہ عزوجل کے نام پر ان سے سوال کیا لیکن انہوں نے اسے دینے سے منع کردیا ،اس کے بعد اُس کے پیچھے یہ شخص آیا اور چھپا کر اسے کچھ عطا کردیا اور اس کے عطیہ کو اللہ عزوجل اور اس دینے والے کے سوا کوئی نہیں جانتا اورایک قوم رات کو سفرپر نکلی یہاں تک جب نیند ان پر غالب آگئی اور وہ سوگئے تو ان میں سے ایک شخص کھڑا ہوااوراللہ تعالیٰ کی بارگا ہ میں گڑگڑانے لگااور میری(یعنی کلام اللہ کی) آیتیں تلاوت کرنے لگا، تیسرا وہ شخص جس نے جنگ کے دوران دشمن کا سامنا کیا پھر انہیں شکست ہوئی مگر یہ شخص شہید ہونے یا فتح پانے تک پیچھے نہ ہٹا اور اللہ تعالیٰ کے تین ناپسندیدہ شخص یہ ہیں، بوڑھا زانی، متکبر فقیر، اور ظالم مالدار۔''
 (تر مذی ، کتاب صفۃ الجنۃ،رقم ۲۵۷۷،ج ۴، ص۲۵۶ )
(۵۷۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنَس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جب اللہ عزوجل نے زمین کو پیدا فرمایا تو وہ کانپنے لگی اور الٹ پلٹ ہونے لگی تو اللہ عزوجل نے پہاڑوں کی میخیں اس میں گاڑ دیں تو وہ ساکن ہوگئی ۔یہ دیکھ کر ملائکہ کو پہاڑوں کی طاقت پر تعجب ہوا اورانہوں نے عرض کیا،'' اے رب عزوجل! کیا تو نے پہاڑوں سے زیادہ طاقتور کوئی چیز پیدا فرمائی ہے؟ ''اللہ عزوجل نے فرمایا،'' ہاں! وہ لوہا ہے۔'' پھر فرشتوں نے عرض کیا ،''کیالوہے سے قوی چیز بھی پیدا فرمائی ہے ؟''فرمایا،'' ہاں! وہ آگ ہے۔'' پھر ملائکہ نے عرض کیا ،''آگ سے بھی طاقتور چیز پیدا فرمائی ہے؟'' فرمایا۔'' ہاں! وہ پانی ہے ۔''پھر ملائکہ نے عرض کیا،'' کیاپانی سے قوی چیز بھی پیدا فرمائی ہے ؟'' فرما یا،''ہا ں !وہ ہوا ہے۔''فرشتوں نے پھر عرض کیا ،''کیاہوا سے قوی چیز بھی پیدا فرمائی ہے؟'' فرمایا، ''(ہاں)ابن آدم جب اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو۔''
        (ترمذی،کتاب التفسیر، باب۹۵ ،رقم ۳۳۸۰ ، ج ۵، ص ۲۴۲)
    حضرتِ سیدنا عبدالعزیز بن ابی روّاد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام علیہم الرضوان کے دور میں) تین چیزوں کو جنت کے خزانے کہاجاتاتھا (۱)مرض کو چھپانا(۲)مصیبت یا پریشانی کو چھپانا (۳)صدقہ کو چھپانا۔

     حضرتِ سیدنا ابن ابی جَعْدرحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں،'' بیشک صدقہ برائی کے ستر دروازوں کو بند کردیتاہے اور پوشید ہ صدقہ اعلانیہ صدقے سے ستر گناافضل ہے۔''
Flag Counter