Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
215 - 736
حیران کیوں ہورہے ہو یہ تو دیکھو کہ اس دانے میں کتنے (مثقال)ذرات ہیں ؟''
(الموطاالامام مالک ، کتاب الصلاقۃ ، باب التر غیب فی الصدقۃ ، رقم ۱۹۳۰ ، ج۲ ، ص ۳۷۳)
    حضرتِ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں،'' ایک راہب اپنی عبادت گاہ میں ساٹھ سال تک اللہ عزوجل کی عبا دت کرتارہا ۔پھر ایک عورت اس کے پاس آئی تو وہ اس کے پاس نیچے اتر آیا اور چھ راتیں اس کے ساتھ زنا کرتارہا جب اسے اپنے اس عمل پر ندامت ہوئی تو وہ دوڑتاہو ا مسجد کی طرف آیا۔ وہاں اس نے دیکھا کہ تین بھوکے شخص مسجد میں پناہ گزین ہیں ، چنانچہ وہ ایک روٹی لایا اور اسے توڑ کر آدھی دائیں طرف والے اور آدھی بائیں طرف والے کو دے دی۔ اس کے بعد اللہ عزوجل نے ملک الموت علیہ السلام کو بھیجا جنہوں نے اس راہب کی روح قبض کرلی ۔جب اس کی میزان کے ایک پلڑے میں ساٹھ سال کی عبادت رکھی گئی اور دوسرے پلڑے میں چھ دن کے گناہ تو وہ گناہ عبادت پر غالب آگئے لیکن جب روٹی رکھی گئی تو وہ ان گناہوں پر غالب آگئی ۔''
(شعب الایمان ، باب فی الزکاۃ ،فصل فی ما جاء فی الایثار ، رقم ۳۴۸۸ ، ج ۳ ، ص ۲۶۲)
Flag Counter