Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
214 - 736
تنگ د ست کے بقد رِ طاقت صدقہ کرنے کاثواب
اللہ تعالی ارشاد فرماتاہے،
 وَ یُؤْثِرُوۡنَ عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ وَلَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ ؕ۟ وَ مَنۡ یُّوۡقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿ۚ9﴾
ترجمہ کنزالایمان : اور اپنی جانو ں پر ان کو ترجیح دیتے ہیں اگر چہ انہیں شد ید محتاجی ہو اور جو اپنے نفس کے لالچ سے بچایاگیا تو وہی کامیاب ہیں۔'' (پ 28 ، الحشر :9 )

(۵۶۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''ایک درہم ایک لاکھ دراہم پر سبقت لے گیا۔'' تو ایک شخص نے عرض کیا، ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!وہ کیسے؟'' ارشاد فرمایا ،''ایک شخص کے پاس کثیر مال ہو اوروہ اپنے مال میں سے ایک لاکھ درہم اٹھائے اورانہیں صدقہ کردے جبکہ دو سرے شخص کے پا س صرف دو درہم ہوں، پھروہ ان میں سے ایک درہم اٹھائے اور اسے صدقہ کردے۔''
         (نسائی ،کتاب الزکاۃ،باب جھد المقل ،ج ۳، ص۵۹ )
(۵۶۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا،''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم!کو نسا صدقہ افضل ہے؟'' ارشاد فرمایا،''وہ صدقہ جو کوئی تنگدست بقد ر طاقت کرے اور یہ کہ تم اپنے عیال کی کفالت کرو۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث ابی امامۃ ، رقم ۲۲۳۵۱، ج ۸، ۳۰۲ رواہ عن ابی امامہ)
(۵۶۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں" بارگاہ رسالت میں عرض کی گئی :"یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! کو نسا صدقہ افضل ہے ؟فرمایا ،''تنگدست کابقد رِ طاقت صدقہ دینا اوروہ صدقہ جو فقیر کو پوشیدہ طور پر دیا جائے ۔ ''
(سنن ابی داؤد، کتاب الزکاۃ،باب فی الرخصۃ فی ذالک،رقم ۱۶۷۷، ج ۳ ،ص ۱۷۹ )
    امام مالک رحمۃ اﷲ تعالی علیہ اپنی مؤطا میں نقل فرماتے ہیں کہ ایک مسکین نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے کھانے کا سوال کیا ۔آپ رضی اللہ عنہاکے سامنے کچھ انگور رکھے ہوئے تھے تو آپ رضی اللہ عنہا نے کسی سے فرمایا کہ ''ان میں سے ایک دانہ اٹھا کر اسے دے دو۔'' وہ تعجب کے ساتھ آپ کی طر ف دیکھنے لگا توحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا ،'' تم
Flag Counter