Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
212 - 736
صدقہ دینے کا حکم دیتاہوں اور صدقے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جسے دشمنوں نے قید کرلیا پھر اس کے ہاتھ اسکی گردن پر باندھ دیئے اور اسے قتل کرنے کیلئے اس کے قریب آئے تو وہ کہنے لگاکہ میں اپنی جان کا فدیہ دینے کیلئے تیار ہو ں اور قلیل وکثیر مال انہیں دینے لگایہاں تک کہ اس نے اپنی جان کوآزاد کرالیا ۔''
 (المستد رک، کتاب الصوم، باب وان ریح الصوم ریح المسک ،رقم ۱۵۷۴،ج ۲، ص ۵۱ )
 (۵۶۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو حضرتِ سیدنا کَعْب بن عجرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے فرماتے ہوئے سنا،'' اے کَعْب! نَماز اللہ عزوجل کی قربت کا ذریعہ ہے ، روزے ڈھال ہیں ، صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹادیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔''پھر فرمایا،''اے کَعْب!لوگ دوحالتوں میں صبح کرتے ہیں ،ایک اپنی جان کو بیچ کر ہلاکت میں ڈال دیتاہے اور دوسر ا ا پنی جان کو آزاد کرانے کے لئے اسے خرید لیتا ہے۔''
 (مجمع الزوائد،کتاب الزھد،باب جامع فی المواعظ ، رقم ۱۷۷۱۰ ،ج ۱۰، ص ۳۹۸ )
 (۵۶۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا کَعْب بن عجرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''اے کَعْب! جو گوشت حرام مال سے پلا بڑھا ہو تو وہ جہنم کا زیادہ حق دا ر ہے۔ ''پھر فرمایا ،'' اے کَعْب بن عجرہ ! لوگ دو حالتوں میں صبح کرتے ہیں ،ایک اپنی جان آزاد کرانے کی کوشش کرتا ہے اور اسے آزاد کرالیتا ہے اور ایک اسے ہلاکت میں مبتلا کردیتاہے۔''پھر فرمایا'' اے کَعْب ! نما ز قربانی ہے روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہوں کو اسطر ح مٹادیتاہے جس طر ح برف چٹان سے پگھل جاتی ہے۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب الزھد، باب جامع فی المواعظ،رقم ۱۷۷۱۱،ج ۱۰، ص ۳۹۸ )
 (۵۶۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھ سے فرمایا، ''کیا میں بھلائی کے دروازوں کی طرف تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ ''میں نے عرض کیا ،''ضرور یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !'' تو ارشاد فرمایا،''روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹادیتاہے جس طرح پانی آگ کو بجھادیتاہے ۔''
    (ترمذی ، کتاب الایمان ،باب ماجاء فی حرمۃ الصلاۃ، رقم ۲۶۲۵،ج ۴، ص ۲۸۰ )
 (۵۶۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنااَنس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''بیشک صدقہ رب عزوجل کے غضب کو بجھادیتاہے اور بری موت سے بچاتاہے۔ ''
   (ترمذی ،کتاب الزکاۃ،باب ماجاء فی فضل الصدقۃ ،رقم ۶۶۴ ،ج۲ ،ص ۱۴۶ )
Flag Counter