| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۵۵۳)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اے عائشہ ! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ اگر چہ ایک ہی کھجور کے ذریعے سے اور یہ بھوکے پیٹ میں اتنی جگہ گھیرتی ہے جتنی کہ شکم سیر کے ۔''
(مجمع الزوائد، باب الحث علی صدقۃ، رقم ۴۵۸۲،ج ۳، ص ۲۷۶ )
(۵۵۴)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''صدقہ برائی کے ستر دروازوں کو بندکردیتاہے۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الزکاۃ،باب فضل الصدقۃ، رقم۴۲۰۴،ج۳ ،ص ۲۸۳ )
(۵۵۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو منبر کی سیڑھیوں پرفرماتے ہو ئے سنا، ''آگ سے بچو! اگر چہ ایک ہی کھجورکے ذریعے سے ہوبے شک یہ ٹیڑھے پن کو سیدھا کرتی اور بری موت سے بچاتی ہے اور بھوکے پیٹ میں اتنی جگہ گھیرتی ہے جتنی شکم سیر کے پیٹ میں گھیرتی ہے ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الزکاۃ،باب الحث علی صدقۃ،رقم ۴۵۸۳،ج ۳ ،ص ۲۷۶ )
(۵۵۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''بیشک مسلمان کا صدقہ عمر میں اضافہ کرتاہے اور برُی موت کو دور کرتاہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے تکبر اور فخر کو دور کرتاہے۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقہ، رقم ۴۶۰۹،ج ۳، ص ۲۸۴ )
(۵۵۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنااَنس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''صدقہ دینے میں جلدی کرو کیونکہ بلاء صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔''اور ایک روایت میں ہے ،''صدقہ دیا کرو کیونکہ یہ آگ سے بچاتاہے۔''
( مجمع الزوائد ، کتاب الزکاۃ، باب الحث علی صدقۃ،رقم ۴۵۹۰،ج ۳، ص۲۷۷)
(۵۵۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' صدقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بلاء صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔''
(مجمع الزاوئد، باب فضل صدقۃ الزکاۃ،رقم ۴۶۰، ج۳ ،ص ۲۸۴ )
(۵۵۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا حارث اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''اللہ عزوجل نے حضرتِ سیدنا یحٰی بن زکریا علیہما السلام کی طرف پانچ باتیں وحی فرمائیں اور ان پر عمل کرنے اور بنی اسرائیل کو ان پر عمل کی ترغیب دلا نے کا حکم دیا۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ میں تمہیں