Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
207 - 736
کرلیتاہوں ۔''
   (مسلم ،کتاب الزھد والرقائق ،الصدقہ فی المساکین ، رقم۲۹۸۴، ص۱۵۹۳ )
(۵۳۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے صدقہ دینے والے اوربخیل کی مثال کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا، ''ان دونوں کی مثال ان دوشخصوں کی طرح ہے جنہوں نے لوہے کی دو زرہیں پہن رکھی ہوں جو ان کے سینے سے ہنسلی کی ہڈی تک ہوں ۔ تو صدقہ دینے والا جب صدقہ دینے کاارادہ کرتا ہے تواس کی زرہ کھل جاتی ہے اور وہ اپنی خواہش پوری کرلیتا ہے اور بخیل جب صدقہ دینے کاارادہ کرتا ہے تواس کی زرہ سکڑ کراس کوچمٹ جاتی ہے اور ہر کڑی اپنی جگہ پیوست ہو جاتی ہے۔ ''حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو اپنی انگلیاں اپنے گریبان میں ڈال کرگریبان کو کشادہ کرتے ہوئے دیکھا مگر وہ کشادہ نہ ہوا،فرمایا:'' اس طرح۔''
(بخاری ،کتاب اللباس، جیب القمیص من عند الصدر ،رقم ۵۷۹۷،ج۴، ص ۴۹ )
(۵۴۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا یزید بن ابی حبیب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں، ''کہ حضرتِ سیدنا مَرْثَد بن عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ اہل مصر میں سب سے پہلے مسجد کی طرف چلا کرتے تھے اور میں نے ان کو کبھی مسجد میں صدقہ دئیے بغیر داخل ہوتے نہیں دیکھا یا تو ان کی آستین میں سکے ہوتے یا روٹی یا پھر گند م کے دانے یہاں تک کہ بسااوقات میں نے ان کو پیاز اٹھائے ہوئے بھی دیکھاتو میں نے ان سے کہا،'' ا ے ابو الخیر! یہ پیاز تو تمہار ے کپڑوں کو بدبو دا ر کردے گا۔'' تو انہوں نے فرمایا،'' اے ابن ابی حبیب !میں نے اس کے علا وہ کوئی شے صدقہ کرنے کیلئے اپنے گھر میں نہ پائی، مجھے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے اصحا ب علیہم الرضوان میں سے ایک شخص نے بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ،کہ'' قیامت کے دن مؤمن کا صدقہ اس کیلئے سایہ ہوگا۔''
    (ابن خزیمہ، کتاب الزکاۃ،باب اظلال الصدقۃ صاحبہا، رقم ۲۴۳۲ ا،ج۴، ص ۹۵ )
(۵۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عُقْبَہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ، '' قیامت کے دن لوگوں کے درمیان فیصلہ ہونے تک ہر شخص اپنے صدقہ کے سائے میں ہوگا۔'' حضرتِ سیدنا یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،'' حضرتِ سیدنا مرثدرضی اللہ عنہ کا کوئی دن ایسا نہ گزرتا جس میں وہ کوئی صدقہ نہ کرتے ہوں اگر چہ کیک(ایک قسم کی روٹی)یا پیاز ہو۔''
  ( مستدرک، کتاب الزکاۃ ، کل امری فی ظل صدقۃ حتی یفعل، رقم ۱۵۵۷،ج۲، ص ۴۳ )
(۵۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عُقْبَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''بیشک کسی شخص کا صدقہ اس کی قبرسے گرمی کو دور کردیتا ہے اور قیامت کے دن مؤمن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا۔''
(المعجم الکبیر، عن عقبہ، رقم ۷۸۸،ج۱۷، ص۲۸۶ )
Flag Counter