(2) وَالْمُتَصَدِّقِیۡنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآئِمِیۡنَ وَالصّٰٓئِمٰتِ وَالْحٰفِظِیۡنَ فُرُوۡجَہُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَ الذَّاکِرِیۡنَ اللہَ کَثِیۡرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمۡ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿35﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور رو زے والے اور روزے والیاں اوراپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کررکھا ہے۔(پ 22 ، الاحزاب: 35)
(3) کَانُوۡا قَلِیۡلًا مِّنَ الَّیۡلِ مَا یَہۡجَعُوۡنَ ﴿17﴾وَ بِالْاَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُوۡنَ ﴿18﴾وَ فِیۡۤ اَمْوَالِہِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوۡمِ ﴿19﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ رات میں کم سویا کرتے اور پچھلی رات استغفار کرتے اوران کے مالوں میں حق تھا منگتا اور بے نصیب کا۔(پ26، الذریت: 16تا19)
(4) اِنَّ الْمُصَّدِّقِیۡنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللہَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَہُمْ وَ لَہُمْ اَجْرٌ کَرِیۡمٌ ﴿18﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کے دونے ہیں اوران کے لئے عزت کاثواب ہے۔(پ27، الحدید: 18 )
(5) اِنۡ تُقْرِضُوا اللہَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْہُ لَکُمْ وَ یَغْفِرْ لَکُمْ ؕ وَ اللہُ شَکُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿ۙ17﴾
ترجمہ کنزالایمان :اگر تم اللہ کو اچھا قرض دوگے وہ تمہارے لئے اس کے دو نے کردے گا او رتمہیں بخش دے گا اور اللہ قدر فرمانے والاحلم والا ہے ۔''(پ28،التغابن : 18)