(2) وَالْمُقِیۡمِیۡنَ الصَّلٰوۃَ وَالْمُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَالْمُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓئِکَ سَنُؤْتِیۡہِمْ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿162﴾٪
ترجمہ کنزالایمان :اور نما ز قائم رکھنے والے اور زکوۃ دینے والے اور اللہ اورقیامت پر ایمان لانے والے ایسو ں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے ۔(پ6 ،النساء : 162)
(3) خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَتُزَکِّیۡہِمۡ بِہَا
ترجمہ کنزالایمان: اے محبو ب ان کے مال میں سے زکوۃ تحصیل کرو جس سے تم انہیں ستھرا اور پاکیزہ کردو۔(پ11 ،التوبہ :103)
(4) قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوۡنَ ۙ﴿1﴾الَّذِیۡنَ ہُمْ فِیۡ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُوۡنَ ۙ﴿2﴾وَالَّذِیۡنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوۡنَ ﴿ۙ3﴾وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِلزَّکٰوۃِ فٰعِلُوۡنَ ۙ﴿4﴾وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿5﴾اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿6﴾فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوۡنَ ۚ﴿7﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک مراد کو پہنچے ایمان والے جو اپنی نَماز میں گڑگڑاتے ہیں اوروہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفا ت نہیں کرتے اور وہ کہ زکوۃ دینے کا کام کرتے ہیں اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیبیوں یاشرعی باندیوں پر جوان کے ہاتھ کی ملک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں تو جوان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں۔(پ18 ،المومنون :1 تا 7)