وسلّم نے فرمایا، ''شہداء اوراپنے گھروں میں مرنے والے،دونوں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں طاعون میں مبتلاء ہوکر مرنے والوں کے بارے میں جھگڑیں گے۔ شہدا ء کہیں گے ،'' یہ(یعنی طاعون سے مرنے والے) بھی ایسے ہی قتل کیے گئے جیسے ہمیں قتل کیا گیا جبکہ اپنے بستروں پر مرنے والے کہیں گے یہ بھی ہمارے بھائی ہیں اور ہماری طرح اپنے بستروں پر مرے۔'' تو اللہ عزوجل فرمائے گاکہ'' ان کے زخموں کی طرف دیکھو اگر وہ مقتولین کے زخموں کی طرح ہوں تو یہ انہی میں سے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں ۔''جب ان کے زخموں کو دیکھا جائے گا تو وہ شہدا ء کے زخموں کے مشابہ ہونگے۔ ''