| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۴۵۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا مالک بن ہُبَیرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ''جو مسلمان مر جائے او ر اس پر مسلمانوں کی تین صفیں نماز پڑھیں تو اللہ عزوجل اس پر جنت واجب فرمادیتا ہے۔''
(ابوداؤد ، کتاب الجنائز ،رقم۳۱۶۶،ج۳، ص۴۷۵)
سیدنا امام مالک رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا یہ معمول تھا جب جنازے کیساتھ لوگ کم ہوتے توانہیں اس حدیث پاک کی وجہ سے تین صفوں میں تقسیم فرمادیا کرتے تھے۔