| جنت میں لے جانے والے اعمال |
مؤمنین عرض کریں گے کہ'' ہم تیرے عفو اور مغفرت کی امید رکھا کرتے تھے ۔''تو اللہ عزوجل فرمائے گا ، ''تمہارے لئے میری مغفر ت واجب ہوگئی۔''
(مسند احمد ،رقم۲۲۱۳۳،ج۸، ص۲۴۸ )
کلمہ پڑھ کرمرنے والے کاثواب
(۴۴۶) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جس کا آخری کلام لاالہ الا اللہ ہوگا وہ جنت میں داخل ہوگا۔''
(المستدرک ، کتاب الدعاء والذکر ، ، رقم۱۸۸۵،ص۱۷۵)