Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
170 - 736
شبِ جمعہ میں سورۃ یس پڑھنے کا ثواب
(۴۳۸) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے شب جمعہ سورۂ  یٰسۤ کی تلاوت کی اس کی مغفرت کردی جائے گی ۔''
 (الترغیب والترہیب، رقم۴،ج۱، ص۲۹۸)
شبِ جمعہ میں سورہ دخان پڑھنے کا ثواب
(۴۳۹) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے شب جمعہ میں حٰمۤ ا لدُّخَان ِ پڑھی اس کی مغفرت کردی جائے گی ۔''
(ترمذی، کتاب فضائل القرآن ،رقم۲۸۹۸،ج۴، ص۴۰۷)
(۴۴۰) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ـ، ''جو جمعہ کے دن یا رات میں حٰمٓ الدُّخَانِ پڑھے گا اﷲ عزوجل جنت میں اس کے لئے ایک گھر بنائے گا ۔''
(المعجم الکبیر ، رقم ۸۰۲۶،ج ۸ ، ص ۲۶۴)
Flag Counter