یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنۡ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللہِ وَ ذَرُوا الْبَیۡعَ ؕ ذٰلِکُمْ خَیۡرٌ لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿9﴾
ترجمہ کنزالایمان :اے ایمان والوجب نما ز کی اذان ہوجمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طر ف دوڑو اور خرید وفروخت چھوڑدو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگرتم جانو۔(پ28 ، الجمعہ: 9) (۴۲۴) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا یزید بن ابی مریم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کی نماز کے لئے جاتے ہوئے میری ملاقات حضرت عَبَایہ بن رفاعہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا ،''خوشخبری سن لوکہ تمہاری یہ آمد ورفت اللہ عزوجل کی راہ میں ہے کہ میں نے ابوعُبَیْس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ سرکارِمدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،''جو قدم راہ خدا عزوجل میں گرد آلود ہوجائیں وہ جہنم پرحرام ہیں ۔'' جبکہ بخاری شریف کی روایت میں ہے کہ حضرتِ سیدنا عبایہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ'' میں نماز جمعہ کے لئے جا رہا تھاتو راستے میں میری ملاقات حضرتِ سیدنا ابو عُبَیس رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوئی ۔انہوں نے فرمایاکہ میں نے رسول ِاکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ،''جس کے قدم راہِ خدا عزوجل میں گرد آلود ہوجائیں اس پر جہنم کی آگ حرام کردی جاتی ہے۔'' اور ایک روایت میں ہے کہ جس کے قدم راہ خدا عزوجل میں گر د آلود ہوجائیں اسے جہنم کی آگ نہ چھو سکے گی۔''
( ترمذی شریف، کتاب فضائل الجھاد، باب فی فضل من اغبرت قد ماہ فی سبیل اللہ،رقم ۱۶۳۸، ج۳ ،ص ۲۳۵ )
(۴۲۵) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ''جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور اچھے کپڑے پہنے پھر اگر اس کے پاس خوشبو تھی تو اسے لگایا، پھر جمعہ کے لئے سکون ووقارکے ساتھ چلا اور کسی کی گردن نہ پھلانگی او رنہ کسی کو ایذاء پہنچائی ،پھر نماز ادا کی پھر امام کے لوٹنے تک انتظار کیاتو اس کے دوجمعوں کے درمیان کے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔''
( مجمع الزوائد، کتاب الصلوۃ ،باب حقوق الجمعۃ من الغس والطیب ،رقم ۳۰۳۹، ج۲ ،ص ۳۸۵ )
(۴۲۶) ۔۔۔۔۔۔ حضر ت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ'' جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوشبو موجود ہونے کی صورت میں خوشبو لگائی اور اچھے کپڑے پہنے اور گھر