| جنت میں لے جانے والے اعمال |
ترجمہ کنزالایمان:جو ایک نیکی لائے تو اس کے لیے اس جیسی دس ہیں۔''(پ 8 ،الانعام :160)
(ابو داؤد، کتاب الصلاۃ ،باب الکلام والامام یخطب، رقم ۱۱۱۳ ،ج۱ ،ص ۴۱۱)
(۴۱۸) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' دنوں کو اپنی ہیئت پر اٹھایاجائے گا۔ جمعہ چمکتاہوا آئے گا اوراس کے ساتھی اسے اس طر ح ڈھا نپ لیں گے جیسے دلہن کوپر دے میں بھیج دیاجا تا ہے ۔یہ دن ان کے لئے رو شنی کریگا، وہ اس کی روشنی میں چلتے ہونگے ،ان کے رنگ بر ف کی طر ح سفید اور ان کی خوشبو مشک کی طرح ہوگی ،وہ کافور کے پہاڑ میں داخل ہوں گے توجن وانس ان کی طر ف دیکھیں گے اوران کے جنت میں داخل ہونے تک تعجب کی وجہ سے پلک جھپکنابھول جائیں گے، ثواب کی امید پراذان کہنے والوں کے علاوہ کوئی شخص ان کے اس حال میں ان کا شریک نہ ہوگا ۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الصلاۃ، با ب فی الجمعۃ وفضلھا، رقم ۳۰۰۴، ج۲ ،ص ۳۷۴ )
(۴۱۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنَس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''بے شک جمعہ کے دن اور رات میں چو بیس ساعتیں (یعنی گھنٹے)ہیں او ر ہر ساعت میں اللہ عزوجل چھ لاکھ افراد کو جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے ۔''بعض راویوں نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ ''جن میں سے ہر ایک پر جہنم واجب ہو چکی تھی ۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الصلاۃ، رقم ۳۰۰۸، ج۲، ص ۳۷۵)
(۴۲۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو لُبابہ بن عَبْدُ الْمُنْذِر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا بے شک جمعہ دنوں کا سردار اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دیگر ایام سے زیادہ مرتبے والا اور عید الفطر اور عید الاضحی کے دن سے بھی زیادہ عظمت والا ہے۔ اس میں پانچ خصلتیں ہیں،(۱) اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کواسی دن پیدا فرمایا اور(۲) اسی دن اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا اور(۳) اسی دن میں اللہ عزوجل نے حضرتِ سیدنا آدم علیہ السلام کو وفات عطا فرمائی ،(۴)اس میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں بندہ اللہ عزوجل سے جو کچھ مانگے گااللہ عزوجل اسے عطا فرمائے گا جب تک وہ حرام شے طلب نہ کرے،(۵)اسی میں قیامت قائم ہوگی اور کوئی مقرب فرشتہ یا آسمان یا زمین یا ہوا یا پہاڑ یا سمندر ایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے نہ ڈرتاہو۔''
(ابن ماجہ ،کتاب الاقامۃ الصلاۃ، رقم ۱۰۸۴،ج۲، ص ۸ )
(۴۲۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' سب سے بہتر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے، اسی دن حضرتِ سیدنا آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی اور