Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
158 - 736
جاؤاور یہی کلمات دس مرتبہ کہو، پھر سجدے سے اٹھ کربیٹھے بیٹھے دس مرتبہ یہی کلمات کہو، تو یہ کلمات ہر رکعت میں ۷۵ مرتبہ پڑھے جائیں گے ۔تم چاروں رکعتوں میں اسی ترتیب سے یہ کلمات پڑھ کر نماز مکمل کرلو۔''

    حضرتِ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر کوئی شخص روزانہ ان کلمات کو کہنے کی طاقت نہ رکھتا ہوتو؟''ارشاد فرمایا،''اگر تم روزانہ یہ نماز ادا کرسکوتو کرلیا کرو ،اگر روزانہ نہ ہوسکے تو ہرجمعہ کو ادا کرلیا کرو ،ایسا بھی نہ کرسکو تو ہر مہینے ادا کرلیا کرو اور یہ بھی نہ ہوسکے تو سال میں ایک مرتبہ ادا کرلیا کرو اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ رکھو تو زندگی میں ایک مرتبہ اداکرلو۔ ''

    امام بیہقی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ سیدناعبداللہ بن مبارک رضی اللہ تعالی عنہ یہ نماز پڑھا کرتے تھے اور صالحین میں یہ نماز مُتَدَاوَل (یعنی رائج )تھی اور صالحین کا عمل اس حدیث ِمرفوع کی تقویت کا سبب ہے۔
( ترمذی، باب صلوۃ التسبیح ،کتاب الوتر، رقم ۴۸۲ ،ج۲، ص ۲۵)
وضاحت:
    نمازِ تسبیح کی ادائیگی کااس کے علاوہ بھی ایک طریقہ مروی ہے جس کے مطابق قراء ت شروع کرنے سے پہلے پندرہ مرتبہ یہی کلمات پڑھے جاتے ہیں جبکہ قراء ت کے بعدیہی کلمات دس مرتبہ پڑھے جاتے ہیں اور دوسرے سجدے کے بعد دس مرتبہ نہیں پڑھے جاتے ۔''واللہ تعالی اعلم
 (الترغیب والترہیب ، کتاب النوافل ، ج۱،ص۲۶۹)
Flag Counter