Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
157 - 736
صلوۃ التسبیح کا ثواب
(۴۰۶) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنے چچا حضرتِ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا،'' اے میرے چچا عباس! کیا میں تم کو عطا نہ کروں؟ کیا میں تم کو بخشش نہ دوں ؟کیا تمہارے ساتھ احسان نہ کروں ؟کیا تمہیں ایسی دس خصلتوں کے بارے میں نہ بتاؤں کہ جب تم ان کو کرو تو اللہ عزوجل تمہارے اگلے پچھلے، نئے پرانے ، جو بھول کر کئے اور جو جان بوجھ کر کئے، چھوٹے بڑے ،پوشید ہ اور ظاہر گناہ بخش دے گا ؟''(پھر فرمایا)''وہ دس خصلتیں یہ ہیں کہ تم چار رکعتیں اس طرح ادا کرو کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھو ، جب تم پہلی رکعت میں قراء ت سے فارغ ہوجاؤ تو حالتِ قیام میں ہی پندرہ مرتبہ ''سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ''کہو،پھر رکوع کرو اور حالتِ رکوع میں یہی کلمات دس مرتبہ کہو،پھر رکوع سے سر اٹھاؤ اور یہی کلمات دس مرتبہ کہو ،پھر سجدہ کرو اور حالتِ سجدہ میں یہی کلمات دس مرتبہ کہو ،پھر سجدے سے سر اٹھاؤ اوریہی کلما ت دس مرتبہ کہو ،پھر دوسرے سجدے میں جاؤاور یہی کلمات دس مرتبہ کہو، پھر سجدے سے اٹھ کر دس مرتبہ یہی کلمات کہو، تو یہ کلمات ہر رکعت میں ۷۵ مرتبہ پڑھے جائیں گے ۔تم چاروں رکعتوں میں اسی ترتیب سے یہ کلمات پڑھ کر نماز مکمل کرلو۔اگر تم روزانہ یہ نماز ادا کرسکوتو کرلیا کرو ،اگر روزانہ نہ ہوسکے تو ہرجمعہ کو ادا کرلیا کرو ،ایسا بھی نہ کرسکو تو ہر مہینے ادا کرلیا کرو اور یہ بھی نہ ہوسکے توسال میں ایک مرتبہ ادا کرلیا کرو اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ رکھو تو زندگی میں ایک مرتبہ اداکرلو۔ پھر اگر تمہارے گناہ سمندر کی جھاگ اورریت کے ٹیلوں کے برابر بھی ہوئے تو اللہ عزوجل تمہاری مغفرت فرمادے گا ۔''
(ابن ماجہ ،کتاب اقامۃ الصلاۃ، رقم ۱۳۸۷، ج۲ ،ص ۱۵۸)
(۴۰۷) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو رافع رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنے چچا حضرتِ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا،'' اے میرے چچا عباس! کیا میں تم کو عطا نہ کروں ؟ کیا میں تم کو بخشش نہ دوں ؟کیا تمہارے ساتھ احسان نہ کروں ؟انہوں نے کہا'' کیوں نہیں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!''ارشاد فرمایا،''تم چار رکعتیں اس طرح ادا کرو کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھو ، جب تم پہلی رکعت میں قرا ء ت سے فارغ ہوجاؤ تو حالتِ قیام میں ہی پندرہ مرتبہ
''سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ''
کہو،پھر رکوع کرو اور حالتِ رکوع میں یہی کلمات دس مرتبہ کہو،پھر رکوع سے سر اٹھاؤ اور یہی کلمات دس مرتبہ کہو ، پھر سجدہ کرو اور حالتِ سجدہ میں یہی کلمات دس مرتبہ کہو ،پھر سجدے سے سر اٹھاؤ اوریہی کلما ت دس مرتبہ کہو ،پھر دوسرے سجدے میں
Flag Counter