Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
156 - 736
عزوجل اپنے بندوں میں کسی پراپنے ذکر کے الہام سے افضل کوئی احسان نہیں فرماتا ۔
(مجمع الزوائد ، کتاب الصلوۃ ، رقم ۳۴۱۹ ،ج۲ ،ص ۴۹۴)
(۴۰۵) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کوفرماتے ہوئے سنا،''جو چاشت کی بارہ رکعتیں ادا کریگا اللہ عزوجل اس کے لئے جنت میں سونے کا ایک محل بنائے گا ۔''
(ترمذی کتاب الوتر ،باب ماجاء فی صلوٰۃ الضحی ،رقم ۴۷۲ ،ج۲ ،ص ۱۷ )
Flag Counter