| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۳۹۹) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل کی بارگاہ میں کثر ت سے توبہ کرنے والے ہی نماز چاشت پابندی سے ادا کرتے ہیں اور یہ اوابین یعنی تو بہ کرنے والوں کی نماز ہے۔
(طبرانی اوسط ،ر قم ۳۸۶۵ ، ج ۳ ،ص ۶۰)
(۴۰۰) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' بیشک جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ضحی کہا جاتا ہے جب قیامت کا دن آئے گا تو ایک منادی ندا کریگا نمازچاشت کی پابندی کرنے والے کہاں ہیں ؟یہ تمہارا دروازہ ہے اس میں داخل ہوجاؤ۔''
(طبرانی اوسط ،رقم ۶۰ ۵۰ ، ج ۴ ، ص ۱۸)
(۴۰۱) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا نعیم بن ہَمَّار رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل فرماتاہے اے ابن آدم! تو شروع دن میں چار رکعتیں ادا کرنے سے عا جز نہ ہو، میں آخر دن تک تیری کفایت کروں گا ۔''
(السنن الکبری ،رقم ۴۶۸، ج۱، ص ۱۷۷)
(۴۰۲) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے بھی اسی کی مثل ایک حدیث مروی ہے۔ (۴۰۳) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو مُرَّہ طائفی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ''اللہ عزوجل فرماتاہے اے ابن آدم! تو شروع دن میں میرے لئے چار رکعتیں ادا کر،میں آخر دن تک تیری کفایت کروں گا ۔''
(مسند امام احمد، مسند الانصار/ حدیث نعیم بن ھمار،رقم۲۲۵۳۶،ج۸،ص۳۴۳)
(۴۰۴) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شروع دن میں چاشت کی دو رکعتیں ادا کرے گا غافلین میں نہ لکھا جائے گا۔ اور جو چار رکعتیں ادا کرے گا اس کا شمار عابدین میں ہوگا اورجو چھ رکعتیں ادا کرے گا وہ اس کے اس دن کے لئے کافی ہوں گی جو آٹھ رکعتیں اد ا کرے گا اللہ تعالی اسے قانتین یعنی قیام کرنے والوں میں لکھے گا اور جو بارہ رکعتیں ادا کرے گا اللہ عزوجل اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنائے گا اور ہر دن اور ہر رات میں اللہ عزوجل اپنے بندوں پر ایک احسان اور ایک صدقہ فرماتا ہے اوراللہ