| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۳۷۷) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا فَضَالَہ بن عُبَیْد اورحضرت سیدنا تمیم داری رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو رات میں دس آیتیں پڑھے گا اس کے لئے ایک قنطار ثواب لکھا جائے گا اور ایک قنطار دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہے۔ پھرجب قیامت قائم ہوگی تو اللہ عزوجل اس شخص سے فرمائے گا قرآن پڑ ھتے جاؤاور درجات طے کرتے جاؤ،(تمہارے لئے) ہر آیت کے بدلے ایک درجہ ہے، یہاں تک کہ جو آخری آیت اسے یا د ہوگی اتنے درجات طے کرتاجائے گا۔ اللہ عزوجل اس بندے سے فرمائے گاتھا م لے تو وہ بندہ عرض کریگا ،''یا اللہ عزوجل تُو خوب جاننے والا ہے ۔ اللہ عزوجل فرمائے گا،'' اس خلد(ہمیشگی) اور ا ن نعمتوں کو تھام لے۔''
(طبرانی کبیر ، رقم ۱۲۵۳ ، ج ۸، ص ۵۰)
(۳۷۸) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس شخص نے کسی رات میں نماز کے دوران سو آیتیں پڑھیں ،اس کا شما ر غافلین میں نہ ہو گا اور جس شخص نے کسی رات میں نمازکے دوران دوسو آیتیں پڑھیں ،اس کا شمارعبادت گزاربندوں اورمخلصین میں ہو گا ۔''
(صحیح ابن خزیمہ ، جما ع ابواب صلوۃ التطو ع باللیل ، رقم ۱۱۴۳ ، ج ۲، ص ۱۸۰)
(۳۷۹ ) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو رات میں دس آیتیں پڑھے گا غافلین میں نہ لکھا جائے گا ۔اور جو چار سو آیتیں پڑھے گا اس کا شمار عابدین میں ہوگا اور جو پانچ سو آیتیں پڑھے گا اس کا شما ر حافظین میں ہوگا اور جو چھ سو آیتیں پڑھے گا اس کا شمار خاشعین میں ہوگا اور جو آٹھ سو آیتیں پڑھے گا اس کا شمار اطا عت گزاروں میں ہوگا اور جو ہزار آیتیں پڑھے گااس کے لئے ایک قنطار ثواب ہے اور ایک قنطار بارہ سو اوقیہ کا ہوتا ہے اور ایک اوقیہ زمین وآسمان کے درمیان جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہے ۔''(راوی کہتے ہیں ) یہ فرمایا کہ ''(ایک اوقیہ)ہرا س چیز سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع ہوتاہے اور جو دوہزار آیتیں پڑھے گا اس کا شمار ان لوگو ں میں ہوگا جن کے لئے جنت واجب ہوچکی ۔''
(طبرانی کبیر ،رقم ، ۷۷۴۸ ، ج ۸ ،ص ۱۸۰)
(۳۸۰) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص رات کو اٹھ کر نماز میں دس آیتیں پڑھے گا اس کا شمار غافلین میں نہ ہوگا اور جو سو آیتیں پڑھے گا اس کا شمار عبادت گزارو ں میں ہوگا اور جو ایک ہزار آیتیں پڑھے گا اس کاشما ر ان لوگوں میں ہوگا جن کے لئے ایک قنطار ثواب لکھا جاتا ہے ۔''
(صحیح ابن خزیمہ ، جماع ابو اب صلوۃ التطو ع الخ ، با ب فضل قراء ۃ الف آیۃ الخ ، رقم ۱۱۴۴ ، ج ۲، ص ۱۸۱)
(۳۸۱) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ،