| جنت میں لے جانے والے اعمال |
دونوں دورکعتیں ادا کریں تو ان کا شمار کثر ت کے ساتھ اللہ عزوجل کا ذکر کرنے والوں میں ہوگا ۔''
( سنن ابن اماجہ ، کتا ب اقامۃ الصلوۃ ، با ب ماجا ء فیمن ایقظ اھلہ من اللیل ،رقم ۱۳۳۵ ،ج ۲، ص ۱۲۸)
(۳۶۹) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل اس شخص پر رحم فرمائے جو رات کو بیدار ہوکر نماز پڑھتا ہے اور اپنی زوجہ کو نماز کے لئے جگاتاہے اگروہ انکا ر کرتی ہے تو ا سکے چہرے پر پانی چھڑکتا ہے،اللہ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھتی ہے اور اپنے شوہر کو نماز کے لئے جگاتی ہے اگر اس کا شوہر اٹھنے سے انکا ر کرتاہے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑکتی ہے ۔''
( سنن ابن ماجہ ، کتا ب اقامۃ الصلوۃ ، با ب ماجا ء فیمن ایقظ اھلہ من اللیل ،رقم ۱۳۳۶ ،ج ۲ ،ص ۱۲۸)
(۳۷۰) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو مالک اَشْعَرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جو شخص رات کو اٹھ کر اپنی زوجہ کو جگاتا ہے اگر اس کی زوجہ پر نیند غالب ہو تی ہے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑکتاہے پھر وہ دونوں اٹھ کر اپنے گھر میں نماز پڑھتے ہیں اورایک گھڑی اللہ عزوجل کا ذکر کرتے ہیں تو ان دونوں کی مغفرت کردی جاتی ہے ۔''
(طبرانی کبیر ، رقم ۴۸ ، ج ۳ ، ص ۲۹۵)
(۳۷۱) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عَمْرو بن عَبَسَہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہو ئے سنا ،'' اللہ عزوجل بندے کے سب سے زیا دہ قریب رات کے آخری حصے میں ہوتا ہے اگرتم اس گھڑی میں اللہ عزوجل کا ذکر کرنے والوں میں شامل ہوسکو ،تو شامل ہوجاؤ۔''
(صحیح ابن خزیمہ ،جماع ابواب صلوۃ التطوع باللیل ، با ب استحباب الدعا ء فی نصف اللیل الخ ، رقم ۱۱۴۷ ، ج ۲، ص ۱۸۲)
(۳۷۲) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو شخص رات کے آخری حصے میں اٹھ کر سورہ بقرہ اور آل عمران پڑھے تو اللہ عزوجل اسے کبھی رسوا نہ کریگا ۔''
(طبرانی اوسط ، رقم ۱۷۷۲ ،ج ۱ ،ص ۴۸۰)
(۳۷۳) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص رات کوتھوڑا کھانا کھائے اورپانی کم پئے اور نماز پڑھتے ہوئے رات گزارے تو صبح تک حورعین اس کے پہلومیں ہوتی ہیں۔''
(طبرانی کبیر ، رقم ۱۱۸۹۱، ج ۱۱،ص ۱۵۸)
(۳۷۴) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل تین آدمیوں سے محبت