Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
128 - 736
ایک گھربنائے گا یا اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔ ''جبکہ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے ''چار رکعتیں ظہر سے پہلے اور دو رکعتیں ظہرکے بعد اور دو رکعتیں مغرب کے بعد اور دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔''
  (صحیح مسلم ،کتاب صلوۃ المسافرین ، باب فضل السنن الراتبۃ الخ ، رقم ۷۲۸ ،ص۲۶۷)
فجر کی سنتیں ادا کرنے کا ثواب
(۳۲۳)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ ''فجر کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ اس دنیامیں ہے، سب سے بہتر ہيں۔''اورایک روایت میں ہے کہ ''یہ دو رکعیتں مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں۔ ''
(صحیح مسلم ، کتاب صلوۃ المسافرین وقصرھا، باب استحبا ب رکعتی سنۃ الفجرالخ ، رقم ۷۲۵ ،ص ۳۶۵)
 (۳۲۴)۔۔۔۔۔۔ حضر تِ سیدناابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا ''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! مجھے ایسا عمل بتایئے جس کے ذریعہ اللہ عزوجل مجھے نفع عطا فرمائے۔''ارشاد فرمایا،'' کہ فجر کی دو رکعتوں کی پابندی کرو کیونکہ اس میں فضیلت ہے۔ '' اورایک روایت میں ہے کہ'' میں نے سرورِکونین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ'' فجر کی  دو رکعتیں نہ چھوڑا کرو کیونکہ ان میں بڑی بخشش ہے۔''
 (الترغیب والترہیب ،کتاب النوافل ،التر غیب فی المحا فظۃ علی رکعتین قبل الصبح ، رقم ۳ ،ج۱، ص ۲۲۳)
Flag Counter