| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۳۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا،''لوگو!اپنے گھروں میں نماز پڑھاکرو،فرض نمازکے علاوہ مرد کی سب سے افضل نماز وہ ہوتی ہے جسے وہ اپنے گھر میں پڑھے۔ ''
(سنن نسائی ، کتا ب قیام اللیل الخ ،با ب الحث علی الصلوۃ فی البیوت ، ج ۳، ص ۱۹۷)
(۳۱۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا ، ''جب تم میں سے کوئی شخص اپنی مسجد میں نماز ادا کرلے تو اسے چاہيے کہ اپنے گھرکیلئے نماز میں سے کچھ حصہ بچا رکھے کیونکہ اللہ عزوجل اس نماز کے سبب اس کے گھر میں خیر وبر کت عطا فرمائے گا۔''
(صحیح مسلم ، کتاب صلوۃ المسافرین وقصرھا ، با ب استحباب صلوۃ النا فلۃ فی بیتہ الخ ،رقم ۷۷۸ ، ص ۳۹۳)
(۳۲۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا ، ''جس گھر میں اللہ عزوجل کا ذکر کیا جاتا ہے اور جس گھر میں اللہ عزوجل کا ذکر نہیں کیا جاتا،ان کی مثال زند ہ اور مردہ کی ہے۔''
(صحیح بخاری ، کتا ب الدعوات ، باب فضل ذکر اللہ عزوجل ،رقم ۶۴۰۷ ،ج ۴ ،ص ۲۲۰)
(۳۲۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے سوال کیا کہ'' جونماز میں گھر میں ادا کروں یا جو نمازمیں مسجد میں ادا کروں ان میں سے کونسی نماز افضل ہے ؟'' فرمایا،''کیا تم نہیں دیکھتے کہ میر ا گھرمسجد سے کتنا قریب ہے پھر بھی مجھے فرض نماز کے علاوہ دیگر نمازیں اپنے گھر میں ادا کرنا مسجد میں اداکرنے سے زیادہ پسند ہیں۔''
(سنن ابن ماجہ ،کتا ب اقامۃ الصلوۃ ،باب ماجاء فی التطوع فی البیت ،رقم ، ۱۳۷۸ ،ج ۲، ص ۱۵۲)
پابندی سے سنّت موکدہ پڑھنے کا ثواب
(۳۲۲)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ سیدتنا ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ تعالی عنہما فرماتی ہیں کہ میں نے خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہو ئے سنا ''جو مسلمان اللہ عزوجل کی رضا کیلئے روزانہ بارہ رکعت نوافل ادا کریگا ،ا للہ عزوجل اس کے لئے جنت میں