Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
126 - 736
(۳۱۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا مسلم بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھ سے فرمایا،'' جب تم فجر کی نماز پڑھ لیا کرو توگفتگوکرنے سے پہلے یہ کلمات سا ت مرتبہ پڑھ لیا کر و،
'' اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ
ترجمہ: اے اللہ عزوجل مجھے جہنم سے نجات عطا فرما۔''پھر اگر تم اس دن مر گئے تو اللہ عزوجل تمہارے لئے جہنم سے امان لکھ دے گا ،اور جب تم مغرب کی نماز اداکر لیا کرو تو بات چیت کرنے سے پہلے یہی کلما ت سات مرتبہ پڑھ لیا کرو، ''اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِترجمہ:اے اللہ عزوجل مجھے جہنم سے نجات عطا فرما۔''پھر اگر تم اس رات میں مر گئے تو اللہ عزوجل تمہارے لئے جہنم سے امان لکھ دے گا۔''
    (سنن ابی داؤد ،کتا ب الادب ، با ب مایقول اذا اصبح ،رقم ۵۰۷۹ ، ج ۴، ص ۴۱۵)
 (۳۱۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فر ماتے ہوئے سنا کہ جو شخص فجر اور عصر کے بعد تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا :
  اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَااِلٰہَ اِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
ترجمہ: میں اللہ عزوجل سے بخشش چاہتا ہوں جسکے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ زند ہ ہے قائم ہے اور میں اسکی بارگا ہ میں تو بہ کرتاہوں۔''

تو ا س کے گناہ مٹادئیے جائیں گے اگر چہ سمندر کی جھا گ کے برا بر ہوں۔''
(جامع ترمذی ، کتاب الدعوات ،رقم ۳۴۰۸، ج۵، ص ۲۵۵)
 (۳۱۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص صبح کے وقت یہ (کلمات)دس مرتبہ پڑھے گا:
'' لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ترجمہ:
اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قا در ہے۔''تو اللہ عزوجل اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا، اس کے دس گناہ مٹادے گا اور اس کے دس درجا ت بلند فرمائے گا اور یہ کلمات اس کے لئے چار غلام آزاد کرنے کے برابر ہونگے اور یہ شام تک اس کی حفا ظت کرتے رہیں گے اور جو مغرب کی نماز کے بعد پڑھے گا اس کے لئے صبح تک یہی فضیلت ہے۔''
(مسند احمد ،حدیث ابی ایوب انصاری ،رقم ۲۳۵۷۷ ،ج ۹، ص ۱۳۵)
(۳۱۷) حضرتِ سیدنا عُمَارَہ بن شَبِیْب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص مغرب کی نماز کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا:
'' لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قا در ہے۔''تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے محافظ فرشتے بھیجے گا جو صبح تک اسے شیطان سے محفوظ رکھیں گے اور اللہ عزوجل اس کے لئے جنت واجب کرنے والے دس عمل لکھے گا اور اس کے جہنم واجب کرنے والے دس گناہ مٹادے گا اور یہ اس کے لئے دس مؤمن غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔''
(ترمذی ، کتا ب الدعوات،رقم ۳۵۴۵،ج۵،ص۳۱۵)
Flag Counter