Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
125 - 736
شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جوشخص فجر کی نماز سے لوٹتے وقت یہ کلمات دس مرتبہ پڑھے گا،
'' لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُط وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے حمد ہے زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اس کے دست قدرت میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قا در ہے۔''

تواسے سات فضیلتیں حاصل ہوں گی(۱) اللہ عزوجل اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا،(۲) اس کے دس گناہ مٹادے گا، (۳) اس کے دس درجات بلند فرمائے گا، (۴)وہ کلمات اس کے لئے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہونگے، (۵) اس کی شیطان سے حفاظت کی جائے گی،(۶)اسے ہر نا پسندیدہ چیز سے بچا یا جائے گا ، (۷) اسے اس دن اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کے علاوہ کوئی گناہ نہ پہنچ سکے گااور جو نماز مغرب کے بعد یہ کلمات پڑھے گا اسے اس رات میں یہی فضیلت حاصل ہوگی۔''
(طبرانی کبیر ، رقم ۱۱۹ ،ج ۲۰، ص ۶۵)
(۳۱۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو فجر کی نماز کے بعد دوزانو بیٹھ کر کوئی بات کرنے سے پہلے یہ کلمات دس مرتبہ پڑھے گا،
    '' لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُط وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے حمد ہے زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اس کے دست قدرت میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قا در ہے۔''

تواللہ عزوجل اس کے ایک مرتبہ پڑھنے پر اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا ، اس کے دس گناہوں کو مٹا دے گا، اس کے دس درجات بلند فرمادے گا، اسکا و ہ پورا دن ہر نا پسندیدہ چیزسے حفاظت میں گزرے گا،اس کی شیطان مردود سے حفاظت کی جا ئیگی ا ور اس کا ہر مرتبہ یہ کلما ت پڑھنااولاد اسماعیل علیہ السلام سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا جس کی قیمت بارہ ہزار ہے اور شرک کے علاوہ اس دن اسے کوئی گناہ نہ پہنچ سکے گا اور جس نے نماز مغرب کے بعد ان کلمات کو پڑھا اس کےلیے بھی یہی اجر وثواب ہے۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الاذکار ،باب مایقول بعدصلوٰۃ الصبح والمغرب ،رقم۱۶۹۵۸،ج۱۰،ص۱۴۰)
Flag Counter