Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
124 - 736
فجر ،عصراور مغرب کے بعد کے اذکارکا ثواب
(۳۰۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ذر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص فجرکی نماز کے بعد دوزانو بیٹھ کربات کرنے سے پہلے یہ کلمات دس مرتبہ پڑھے گا ،
'' لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
رجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے حمد ہے زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قا در ہے۔''

تو ا للہ عزوجل اس کے لئے دس نیکیا ں لکھے گا اور اس کے دس گناہ مٹادے گا او ر اس کے دس درجات بلند فرمائے گا اوراس کا وہ پورا دن ہر نا پسند یدہ چیز سے محفو ظ ہوجائے گا اور اس کی شیطا ن سے حفا ظت کی جائے گی اور اسے اس دن اللہ عزوجل کے ساتھ شر ک کے علاوہ کوئی گناہ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔''
 (سنن ترمذی ، کتا ب الدعوات ، باب ۶۴، رقم ۳۴۸۵ ،ج ۵، ص ۲۸۹)
(۳۱۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ جس نے نماز عصر سے لوٹتے وقت یہ کلمات کہے اسے اس رات میں ایسا ہی ثواب دیا جائے گایعنی اللہ عزوجل اس کیلئے دس نیکیا ں لکھے گا اور اس کے دس گناہ مٹادے گا او ر اس کے دس درجات بلند فرمائے گا اور اس کی و ہ پوری رات ہر ناپسندیدہ چیز سے محفوظ رہے گی اور اس کی شیطان سے حفاظت کی جا ئے گی اور اسے اس رات اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کے علاوہ کوئی گناہ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔''

(۳۱۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص فجر کی نماز کے بعد سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا،
'' لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُط وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے حمد ہے زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اس کے دست قدرت میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔''

تو وہ اس دن عمل کے اعتبا ر سے اہل زمین میں سب سے افضل ہوگامگر وہ جو اس کی مثل پڑھے یا وہ جو اس سے زیادہ مرتبہ پڑھے ۔''
(طبرانی کبیر ، رقم ۸۰۷۵ ،ج ۸ ص ۲۸۰)
(۳۱۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ
Flag Counter