(۲۹۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ عزوجل گناہوں کو مٹاتا اور نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے۔'' صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا،'' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتائیے۔''تو ارشادفرما یا،'' مشقت کے وقت کامل وضو کرنا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا اور جو اپنے گھر سے وضو کرکے نکلے پھر مسجد میں حاضر ہوکر جماعت کے ساتھ نماز اداکرے پھر دوسری نماز کا انتظار کرتارہے توفرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں کہ'' اے اللہ عزوجل! اس کی مغفرت فرما اے اللہ عزوجل !اس پر رحم فرما۔''