Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
116 - 736
پکڑتاہے، لہذا! گھاٹیوں سے بچتے رہو اور جماعت ،عام لوگو ں اور مسجدسے تعلق کواپنے اوپر لازم کرلو۔''
(مسند احمد ، مسند الانصا ر / حدیث معا ذبن جبل ، رقم ۲۲۰۹۰ ، ج ۸،ص۸ ۲۳)
(۲۸۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' بے شک کچھ لوگ(گویا)مساجد کے ستون ہوتے ہیں، ملائکہ ان کے ہم نشین ہوتے ہیں اگر وہ غائب ہو جائیں تو ملائکہ انہیں تلاش کرتے ہیں اور اگر بیمار ہوں توان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی حاجت درپیش ہو توان کی مدد کرتے ہیں ۔''
     (مستد رک للحاکم ، کتاب التفسیر، رقم ۳۵۵۹ ،ج ۳ ، ص۱۶۲)
(۲۸۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ''پھر فرمایا کہ مسجد میں بیٹھنے والے میں تین خصلتیں ہوتی ہیں (۱)اس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے(۲) یا وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے (۳) یا رحمت کامنتظر ہوتا ہے۔
 (الترغیب والترہیب ،کتاب الصلوۃ، رقم ۸ ،ج ۱، ص ۱۳۸)
    حضرتِ سیدنا سَعِیْد بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں،'' جو مسجد میں بیٹھتاہے وہ اللہ عزوجل کی مجلس میں بیٹھتا ہے لہذااس پر لازم ہے کہ اچھی بات کے علا وہ کوئی بات نہ کہے ۔''
Flag Counter