Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
114 - 736
مسجد کو آباد کرنے اور خیر کے لئے مسجد میں بیٹھنے کا ثواب
اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا،
اِنَّمَا یَعْمُرُمَسٰجِدَ اللّٰہِ مَنْ اٰمَنَ بِا للّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِر
ترجمۂ کنزالایمان :اللہ کی مسجد یں وہی آبا د کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایما ن لاتے ۔(پ ۱۰، التوبہ: ۱۸)

ایک اورمقام میں ہے ،۔۔۔۔۔۔
 فِیۡ بُیُوۡتٍ اَذِنَ اللہُ اَنۡ تُرْفَعَ وَ یُذْکَرَ فِیۡہَا اسْمُہٗ ۙ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیۡہَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ ﴿ۙ۳۶﴾رِجَالٌ ۙ لَّا تُلْہِیۡہِمْ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیۡتَآءِ الزَّکٰوۃِ ۪ۙ یَخَافُوۡنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الْقُلُوۡبُ وَ الْاَبْصَارُ ﴿٭ۙ۳۷﴾ لِیَجْزِیَہُمُ اللہُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضْلِہٖ ؕ وَ اللہُ یَرْزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۳۸﴾
ترجمہ کنزالایمان : ان گھروں میں جنہیں بلند کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور ان میں اس کا نام لیا جاتاہے اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ان میں صبح اور شام وہ مرد جنہیں غافل نہیں کرتا کوئی سودا اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یا د اور نَماز بر پار کھنے اور زکوۃ دینے سے ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اور آنکھیں تا کہ اللہ انہیں بدلہ دے ان کے سب سے بہتر کا م کا اور اپنے فضل سے انہیں انعام زیادہ دے اور اللہ روزی دیتا ہے جسے چاہے بے گنتی ۔ 

(۲۷۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ میں نےشہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ''سات افراد ایسے ہیں کہ اللہ عزوجل انہیں اپنے عر ش کے سائے میں اس دن جگہ دے گاجس دن اللہ عزوجل کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا، (۱)عادل حکمران،(۲)وہ نوجوان جس نے اللہ عزوجل کی عبادت میں اپنی زندگی گزار دی ،(۳)وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگارہے،(۴)وہ دو شخص جو اللہ عزوجل کے لئے محبت کرتے ہوئے جمع ہوئے اور محبت کرتے ہوئے جدا ہوگئے ،(۵)وہ شخص جسے کوئی مال و جمال والی عورت گناہ کیلئے بلائے اور وہ کہے کہ میں اللہ عزوجل سے ڈرتا ہوں،(۶)وہ شخص جو صدقہ اسطرح چھپاکر دے کہ اس کے دائیں ہاتھ کے صدقہ دینے سے بایاں ہاتھ بے خبر رہے، (۷)وہ شخص جس کی آنکھوں سے اللہ عزوجل کا ذکر کرتے ہوئے آنسو بہنا شرو ع ہوجائیں۔''(پ۱۸ ، النور : ۳۶،۳۷،۳۸)
    (صحیح بخاری ، کتا ب الاذان ، باب من جلس فی المسجد ینتظر الصلوۃ،رقم ۶۶۰، ج ۱، ص ۲۳۶)
Flag Counter