Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
112 - 736
کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''جو اپنے گھر سے کامل وضو کرکے مسجد کی طرف آیا وہ اللہ عزوجل کا مہما ن ہے اورمہمان کااکرام کرنا میزبا ن کا حق ہے۔''
  (طبرانی کبیر، رقم ۶۱۳۹ ،ج ۶ ،ص ۲۵۳)
 (۲۷۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابواُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہنبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' تین شخص ایسے ہیں جن کا ضامن اللہ عزوجل ہے اگر زند ہ رہیں تورزق دئیے جائیں اور اگر مرجائیں تو اللہ عزوجل انہیں جنت میں داخل فرمائے گا:(۱) جو اپنے گھر میں داخل ہوکر سلام کرے اللہ عزوجل اس کا ضامن ہے ،(۲)جو مسجد کی طرف چلے اللہ عزوجل اس کاضامن ہے ، (۳)جو اللہ عزوجل کی راہ میں نکلے اللہ عزوجل اس کا ضامن ہے۔''
 (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ، کتا ب البر والاحسان ، با ب الرحمۃ ، رقم ۴۹۹، ج۱ ،ص ۳۵۹)
Flag Counter