Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
108 - 736
نمازکے لئے مسجد کی طرف چلنے کا ثواب
اللہ عزوجل نے فرمایا،۔۔۔۔۔۔
فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللہِ وَ ذَرُوا الْبَیۡعَ ؕ ذٰلِکُمْ خَیۡرٌ لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿9﴾
ترجمہ کنزالایمان :تو اللہ کے ذکر کی طر ف دوڑو او رخرید وفروخت چھوڑدویہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جا نو۔(پ 28 ، الجمعہ: 9)

(۲۵۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے کامل وضو کیا اور نَماز کے ارادے سے چلاتو جب تک اس کی نَماز کی نیت باقی ہے وہ نَماز ہی میں ہے اور اس کے پہلے قدم کے عوض ایک نیکی لکھی جائے گی اور دوسرے قدم کے عوض ایک گناہ مٹا دیا جائے گا۔ جب تم میں سے کوئی اقامت سنے تو ہر گز تیز قدم نہ چلے اور بے شک تم سے زیادہ ثواب والا وہ ہے جس کا گھر مسجد سے زیادہ دور ہے۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے(راوی سے) پوچھا،''اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ! ایسا کیوں ہے؟ ''فرمایا ،''زیادہ قدم چلنے کی وجہ سے۔''

    ایک اور روایت میں ہے کہ جو اپنے گھر سے وضو کرکے اللہ عزوجل کے فرائض میں سے کسی فرض نَماز کی ادائیگی کے لئے کسی مسجد کی طرف چلا تو اس کا ایک قدم چلنا ایک گنا ہ مٹا دیتا ہے اور دوسرا قدم ایک درجہ بلند کردیتاہے ۔
(المؤطاامام مالک ، کتا ب الطہارۃ ،باب جامع الوضوء، رقم ۶۷ ،ج ۱ ،ص ۵۴)
(۲۵۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا'' جو جامع مسجد کی طرف چلے اس کا ایک قدم ایک گناہ مٹا دیتاہے اور دوسرا قدم ایک نیکی لکھوادیتاہے ۔''
    (مسند احمد،مسند عبداللہ بن عمرو، رقم ۶۶۱۰، ج ۲، ص ۵۸۰)
(۲۵۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا'' اچھی بات کہنا صدقہ ہے اور نَماز کے لئے جاتے ہوئے اٹھنے والاہر قدم صدقے کے برابر ہے۔''
(صحیح بخاری ،کتاب الجھاد ، با ب فضل من حمل متا ع صاحبہ فی السفر ، رقم ۲۸۹۱، ج ۲، ص ۲۷۹)
(۲۵۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عُقْبَہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جب کو ئی شخص کامل وضو کرکے مسجد میں آئے اور نَماز کا انتظار کرے تو
Flag Counter