جس کو خدائے پاک نے دی خوش نصیب ہے
کتنی عظیم چیز ہے دولت یقین کی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار علیہ رَحْمَۃُ اللہ الغفّار حضرتِ سَیِّدُنَا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے ہم عصر تھے۔ آپ نے مُلاحَظہ (مُ۔لا۔حَ۔ظَہ) فرمایا کہ پروردگارجَلَّ جلالہ،نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو کتنا اِختیار عطا فرمایا کہ آپ نے دُنیوی مکان کے عِوض جنّتی محل کا سودا فرما لیا۔ واقعی اللہُ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے ولیوں کی بَہُت بڑی شان ہوتی ہے۔شانِ اولیاء سمجھنے کے