Brailvi Books

جنتی زیور
664 - 676
برائے قضائے حاجات
۱۔ اَللہُ رَبِّیْ لَا شَرِیْکَ لَہ
،آٹھ سو چوہتربار اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ بار اس قدر معین تعدادمیں باوضو قبلہ رو دوزانو بیٹھ کرتاحصول مراد پڑھیں اور اسی کلمہ کو اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے وضو بے وضو ہر حال میں بے گنتی بے شمار پڑھتے رہیں ،ان شاء اللہ تعالیٰ مراد پوری ہوگی۔
۲۔ حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الوَکِیْلُ
ساڑھے چار سو مرتبہ روزانہ تا حصول مراد پڑھیں،اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ بار ،جس وقت گھبراہٹ ہو اسی کلمہ کو بکثرت پڑھیں، ان شاء اللہ تعالی کام بن جائے گا۔
۳۔ ''طفیل حضرت دستگیر دشمن ہوئے زیر'' بعد نماز عشاء ایک سو گیارہ بار اور اول آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھیں۔یہ تینوں عمل نہایت مجرب اور آسان ہیں ، ان سے غفلت نہ کی جائے۔
مناجات
یاالہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو		جب پڑے مشکل شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو

یا الہٰی بھو ل جاؤں نزع کی تکلیف کو 		شادی دیدار حسن مصطفی کا ساتھ ہو

یا الہٰی گور تیرہ کی جب آئے سخت رات 		ان کے پیارے منہ کی صبح جانفزا کا ساتھ ہو

یا الہٰی جب پڑے محشر میں شور داروگیر		امن دینے والے پیارے مصطفی کا ساتھ ہو
Flag Counter