| جنتی زیور |
یا الہٰی ان مشائخ کے وسیلے کر عطا نعمت کونین عبدالمصطفی کے واسطے
صدقہ ان اعیاں کا دے چھ عین عز و علم و عمل عفو عرفاں عافیت اس بے نوا کے واسطے
رضی اللہ تعالیٰ عنہمفاتحۂ سلسلہ
شجرۂ مبارکہ ہر روز بعد نماز فجر ایک بار پڑھ لیا کریں ،اس کے بعد درودِغوثیہ سات بار،الحمد شریف ایک بار، آیۃ الکرسی ایک بار، قل ھواللہ شریف سات بار،پھر درود غوثیہ تین بارپڑھ کر اس کا ثواب ان تمام مشائخِ کرام کی ارواحِ طیبہ کو نذر کریں جس کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اگر وہ زندہ ہے تو اس کے ليے دعائے عافیت و سلامت کریں ورنہ اس کا نام بھی شاملِ فاتحہ کر لیا کریں۔
درودِغوثیہ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَا نَا مُحَمَّدٍ مَعْدَنِ الْجُوْدِوَ الْکَرَمِ وَ اٰلِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ
پنج گنج قادری
بعدنمازفجر یَاعَزِیْزُیَااَللہُ بعدنماز ظہر یَا کَرِیْمُ یَااَللہ
بعد نمازعصر یَاجَبَّارُیَااَللہُ بعد نمازمغرب یَاسَتَّارُیَااَللہ
بعدنماز عشاء یَاغَفَّارُیَااَللہُ
سب سو سو بار اول و آخر تین تین بار درود شریف ،ان کو روزانہ پڑھنے سے دین و دنیا کی بے شمار برکتیں ظاہر ہوں گی۔