| جنتی زیور |
یا الہٰی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے ساقی کوثر شہ جود و عطاکا ساتھ ہو یا الہٰی گرمی محشر سے جب بھڑکیں بدن دامن محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو یا الہٰی رنگ لائیں جب مری بیباکیاں ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو یا الہٰی جب بہیں آنکھیں حساب جر م سے ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو یا الہٰی جب سر شمشیر پر چلنا پڑے ربِّ سَلِّم کہنے والے پیشوا کا ساتھ ہو یا الہٰی جب رضا خواب گراں سے سر اٹھائے دولت بیدار حسن مصطفی کا ساتھ ہو