Brailvi Books

جنتی زیور
662 - 676
خانۂ دل کو ضیا دے روئے ایماں کو جمال		شہ ضیا مولیٰ جمال الاولیاء کے واسطے

دے محمد کے ليے روزی کر احمد کے ليے		خوان فضل اللہ سے حصہ گدا کے واسطے

دین ودنیاکے مجھے برکات دے برکات سے		عشق حق	 دے عشقی عشق انتما کے واسطے

حب اہل بیت دے آل محمد کے ليے			کر شہید عشق حمزہ پیشوا کے واسطے

دل کو اچھا تن کو ستھر اجان کو پر نور کر			اچھے پیارے شمس دیں بدر العلٰی کے واسطے

دو جہاں میں خادم آل رسول اللہ کر			حضرت آل رسول مقتدٰی کے واسطے

نور جان و نور ایماں نور قبر و حشر دے			ابوالحسن احمد نوری لقا کے واسطے

کر عطا احمد رضائے احمد مرسل مجھے			میرے مولیٰ حضرت احمد رضا کے واسطے

سایۂ جملہ مشائخ یا خدا ہم پر رہے			میرے مرشد حضرت حامد رضا کے واسطے