Brailvi Books

جنتی زیور
661 - 676
صدق صادق کا تصدق صادق الاسلام کر		بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے

بہر معروف و سری معروف دے بیخود سری		جند حق میں گن جنید باصفا کے واسطے

بہر شبلی شیر حق دنیا کے کتوں سے بچا			ایک کا رکھ عبدواحد بے ریا کے واسطے

بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد		بو الحسن اور بوسعید سعد زا کے واسطے

قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اٹھا			قدر عبدالقادر قدرت نما کے واسطے

اَحْسَن اللہُ لَہٗم رِزْقاً سے دے رزق حسن		عبدرزّاق ابن غوث الاولیاء کے واسطے

نصرابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ			دے حیات دیں محی جاں فزا کے واسطے

طور عرفاں و علو و حمد و حسنی و بہا			دے علی موسیٰ حسن احمد بہا کے واسطے

بہر ابراھیم مجھ پر نار غم گلزار کر			بھیک دے داتا بھکاری بادشاہ کے واسطے