| جنتی زیور |
رحمت کے شامیانوں میں خوشبوکےساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا چلائے گی اے بیبیو نماز باغ بہشت روضۂ رضواں بہار خلد سب کچھ تمہیں دکھائے گی اے بیبیو نماز حوریں ترانے گائیں گی اور جھوم جھوم کر نغمے تمہیں سنائے گی اے بیبیو نماز پڑھتی رہو نماز کہ دونوں جہان میں سب کچھ تمہیں دلائے گی اے بیبیو نماز فاقہ سے مفلسی سے جہنم کی آگ سے سب سے تمہیں بچائے گی اے بیبیو نماز پڑھ کر نماز ساتھ لو سامان آخرت محشر میں کام آئے گی اے بیبیو نماز بات اعظمی کی مانو نہ چھوڑو کبھی نماز اللہ سے ملائے گی اے بیبیو نماز
شجرۂ نقشبندیہ مجددیہ
یاالہٰی رحم فرما مصطفی کے واسطے حضرت بو بکر باصدق و صفا کے واسطے بہر سلماں قاسم و جعفر بحق بایزید ابوالحسن اور بوعلی باخدا کے واسطے خواجہ یوسف عبدخالق عارف و محمودحق شہ عزیزان علی صدرالعلاء کے واسطے بابا سمّاسی محمد سیّدمیر کلال شہ بہاؤالدین امام الاولیاء کے واسطے شیخ علاؤالدین و یعقوب و عبیداللہ ولی خواجہ زاہد شاہ درویش خدا کے واسطے