Brailvi Books

جنتی زیور
657 - 676
نام محمد لے کے تو دیکھ 		رحمتیں ہیں بے تابِ نزول

بات مدینے جیسی کہاں		کون کرے فردوس قبول

ان سے یہ کہنا جا کے صبا		دل ہے بہت دوری سے ملول

اب تو بلا لو پاس مجھے 		اب تو گزارش کر لو قبول

پیش نظر روضہ ہو خمار		اور پڑھوں میں نعت رسول
از حضرت بیدم وارثی علیہ الرحمۃ
عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول		کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسول

خوشاوہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسول		خوشا وہ آنکھ کہ ہو محو حسن روئے رسول

تلاش نقش کف پائے مصطفی کی قسم			چنے ہیں آنکھوں سے ذرات خاک کوئے رسول

پھر ان کے نشۂ ایماں کا پوچھنا کیا ہے 			جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسول 

بلائیں لوں تری اے جذب شوق صلّ علی 		کہ آج دامن کھنچ رہا ہے سوئے رسول

شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے			کسی میں رنگ علی ہے کسی میں بوئے رسول
Flag Counter