Brailvi Books

جنتی زیور
656 - 676
یہ محبوب سرور یہ مقبول داور

ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر

یہ پروانے ہیں شمع باغ حرا کے 		فدائے نبی اور مقرب خدا کے

نمونے ہیں یہ سیرت انبیاء کے		یہ پتلے وفا کے یہ پیکر حیا کے

یہ عدل مجسم یہ صدق مصور

ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر

یہ معراج ایماں کے ہیں چار زینے		یہ چاروں ہیں تاج شرف کے نگینے

مجلّٰی ہیں انوار سے ان کے سینے		سنوارا ہے ان کو جمال نبی نے

 مزکیّٰ مصفّا مقدّس مطہّر

 ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر

الہٰی تڑپتی ہے جب تک رگ جاں 		محبت رہے ان کے سینے میں رقصاں

ولا ان کی ہے جان دیں روح ایماں 		خدا سے دعا ہے یہی میری ہر آں

 رہے تا دم مرگ میری زباں پر 

 ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر
از جناب خمارؔ بارہ بنکوی
واہ رے داغ عشق رسول 		شام کو تارا صبح کو پھول

کیسے چھپیں انوار ِرسول		چاند پہ کس نے ڈالی دھول

پیش نظر ہے شکل رسول		دیدے خدایا حشر کو طول
Flag Counter