| جنتی زیور |
نہ ہوتی جو منظور بعثت کسی کی تو دنیا میں ہوتی نہ خلقت کسی کی خدا کی قسم انبیاء بھی نہ آتے نہ مقبول ہو تی عبادت کسی کی یہ چاند اور سورج کی نوری شعائیں نمایاں ہے ان میں صباحت کسی کی شفاعت کی کنجی عطاکرکے مولیٰ دکھائے گامحشر میں عزت کسی کی سبھی انبیاء تا بموسیٰ وعیسیٰ سنانے کو آئے بشارت کسی کی کسی کی محبت سے جنت ملے گی دلائے گی دوزخ عداوت کسی کی لبوں پر گنہ گار عارف کے یارب دم نزع جاری ہو مدحت کسی کی
دیگر مدح چار یار
جہاں میں جو آئینہ دار نبی ہیں حقیقت میں وہ چار یار نبی ہیں رفیق نبی غم گسار بنی ہیں فدائے نبی جاں نثار نبی ہیں بڑا ان کا رتبہ ہے اللہ اکبر ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر یہ چاروں خلافت کے مسند نشیں ہيں یہ چاروں اراکین دین نبی ہیں یہی باغبان ریاض یقیں ہیں یہی راز دار رسول امیں ہيں