| جنتی زیور |
مکیں آپ کے مکاں آپ کا ہے حقیقت میں سارا جہاں آپ کا ہے ہیں شاہان عالم جہاں سر خمیدہ وہ جنت بکف آستاں آپ کا ہے حقیقت کی آنکھوں سے دیکھے توکوئی ہر اک شے میں جلوہ عیاں آپ کا ہے سر عرش ہے ان کی عظمت کاپرچم دو عالم مین سکہ رواں آپ کا ہے یہاں سے وہاں تک ہے رحمت ہی رحمت اگر نام ورد زباں آپ کا ہے مقدس مطہر مبارک منور ازل ہی سے نام و نشاں آپ کا ہے حبیب خدا تاجدار مدینہ زمیں آپ کی آسماں آپ کا ہے نسیم حزیں پر نگاہ کرم ہو کہ وہ بھی شہا مدح خواں آپ کا ہے
جانِ ایمان
جان ایمان یارسول اللہ تیرے قربان یارسول اللہ عرش وفرش و فلک ہیں سب تیرے زیر فرمان یارسول اللہ اور کس کے حضور لے جاؤں خالی دامان یارسول اللہ تیری ہستی بنائی ہے رب نے کیسی ذیشان یارسول اللہ منزلیں قبر و حشر کی ہوں گی تم سے آسان یارسول اللہ ہوگا محشر میں سائباں سر پر تیرا دامان یارسول اللہ تا ابد قلب میں رہے روشن شمع ایمان یارسول اللہ