| جنتی زیور |
رنج وغم کی شام ہو یا لطف وراحت کی سحر باادب پڑھتے رہیں ہم الصلوٰۃ و السّلام جب شب معراج رکھا عرش پر تم نے قدم مسکرائی روح آدم الصلوٰۃ و السّلام راحت قلب حزیں ہے آپ کا ذکر جمیل اے سکون چشم پر نم الصلوٰۃ و السّلام ہم اسیران غم وافکار پر بہر خدا ہو کرم سلطان اکرم الصلوٰۃ و السّلام ہر گھڑی آغوش رحمت میں وہ رہتا ہے نسیم جو پڑھا کرتا ہے ہر دم الصلوٰۃ و السّلام
دیگر
نبی کی نگاہ کرم اللہ اللہ بیاباں ہے رشک ارم اللہ اللہ کہاں بارگاہ رسالت کی رفعت کہاں معصیت کار ہم اللہ اللہ وہ شہر مدینہ کی صبح دل آراء وہ پر کیف شام و سحر اللہ اللہ جب آمد ہوئی سرور دوجہاں کی گرے منہ کے بل سب صنم اللہ اللہ سوالی کوئی ان کا محروم کیوں ہو وہ ہیں شاہ جود و کرم اللہ اللہ وہ چاہیں تو ذرے بنیں ماہ و انجم اشاروں مین رب کی قسم اللہ اللہ نسیم ان کے جنت بکف آستاں پر فرشتوں کے سر بھی ہیں خم اللہ اللہ