| جنتی زیور |
نبوت کے رسالت کے شریعت کے طریقت کے مقدس تاجدار اولیں تشریف لاتے ہیں فقیروبے نوا اب دل شکستہ رہ نہیں سکتے دو عالم جس کے ہے زیر نگیں تشریف لاتے ہیں زمیں سے آسماں تک روشنی ہی روشنی ہوگی کہ شمع پر ضیاء نورمبیں تشریف لاتے ہیں ہزاروں عیدہے قربان اس پر نور ساعت پر کہ جس میں رحمۃ للعالمیں تشریف لاتے ہیں جہان حسن کے مسند نشیں کی آمد آمد ہے شہ خوبان ورشک مہ جبیں تشریف لاتے ہیں نسیم آواز دو جن و بشر بہر سلام آئیں سریر آرائے بزم مرسلیں تشریف لاتے ہیں
سلام
فخرعیسی ناز آدم الصلوٰۃ و السّلام روح ایماں جان عالم الصلوٰۃ و السّلام تاجدار عرش اعظم الصلوٰۃ و السّلام شمع حق نور مجسم الصلوٰۃ و السّلام سرور ارض وسما سلطان بزم انبیاء خلق میں سب سے مکرم الصلوٰۃ و السّلام