Brailvi Books

جنتی زیور
649 - 676
ارض و سما کے سرور صدرشک ماہ اختر			تنویر کہکشاں سے میرا سلام کہنا

تجھ پر نثار جاؤں باد صبا خدارا				تسکین قلب وجاں سے میرا سلام کہنا

روضے کی جالیوں سے بھی ہم کنار ہوکر			خلد نظر سماں سے میرا سلام کہنا

شاہ وگدا کے خالی دامن کو بھرنے والے			عالم کے حکمراں سے میرا سلام کہنا

اے عازم مدینہ عرض نسیم لے جا			غم خوار بیکساں سے میرا سلام کہنا
دیگر
زمیں پر مالک خلد بریں تشریف لاتے ہیں		جہاں میں رحمۃ للعالمیں تشریف لاتے ہیں

مبارک وہ شہ دنیا ودیں تشریف لاتے ہیں		امام انبیاء ومرسلیں تشریف لاتے ہیں 

سکوں بخش دل اندوہ گیں تشریف لاتے ہیں		بہار گلشن علم و یقیں تشریف لاتے ہیں

سلاطین جہاں جس کے قدم پر سر جھکائیں گے		وہی محبوب رب العالمیں تشریف لاتے ہیں
Flag Counter